راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ

راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ،فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی سیکورٹی ناصر علی خان نے کی، فلیگ مارچ کا مقصد امن وامان کا قیام اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہے، امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے 6000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، دفعہ 144 نافذ العمل ہے، کسی بھی مقام پر غیر قانونی اجتماع یا ریلی کی اجازت نہیں ہے،
امن و امان میں خلل اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں کسی غیر قانونی سرگرمی میں شمولیت کی حوصلہ شکنی کریں،