راولپنڈی سی پی اوسید خالدہمدانی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ،

راولپنڈی سی پی اوسید خالدہمدانی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ،ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران بھی سی پی او کے ہمراہ تھے، افسران نے سیکورٹی انتظامات پر سی پی او کو بریفنگ دی، سی پی او نے افسران اور فورس کو الرٹ ڈیوٹی کے حوالے سے اہم ہدایات دیں، امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے 6000 سے زائد پولیس افسران و اہلکارفرائض سرانجام دے رہے ہیں، تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کرڈیوٹی کو چیک اور بریف کررہے ہیں.

امن و امان میں خلل اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، دفعہ 144کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی، قانون کی بالادستی اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا.