پنجاب بھر میں 800 کے قریب شر پسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، امن وامان اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا.

راولپنڈی . پولیس کا جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شر پسند عناصر کے خلاف گرینڈ اپریشن، گرینڈ اپریشن کے دوران 400 سے زائد شر پسند عناصر گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، وائرلیس کمیونیکیشن کے آلات برامد ،ملزمان سے مہلک غلیلیں اور بال بیرنگ بھی برامد ہوئے، ملزمان مختلف مقامات پر پولیس پر حملہ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں،پنجاب بھر میں 800 کے قریب شر پسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، شر پسندی کسی صورت میں قابل قبول نہیں ایسے عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،قانون کی بالادستی، امن وامان اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا.