راولپنڈی پولیس نے متعدد مقدمات میں ملوث مجرمان کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی . پولیس نے قتل ، منشیات سمگلر ، بائیک لفٹر ، ہوائی فائرنگ ،منشیات فروش و ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، تھانہ آر اے بازار نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 6 ملزمان سرخاب خان ، نوید ، آفاق ، حسن ، واجد ، عمر ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 12بور رائفل ، پستول اور ایمو نیشن برآمد ہوۓ، تھانہ سول لائن نے ڈکیتی و بائیک لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان جن میں سرغنہ عامر عرف پٹھان اور قدیر کو گرفتار کرلیا ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل ، چھینی گئ رقم 30 ہزار روپے اور 3 موبائل فون ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا ، تھانہ ریس کورس نے منشیات سمگلر سلیمان کو گرفتار کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 5 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی تفصیلات کے مطابق ملزم شہر بھر کے مختلف علاقوں میں منشیات کرتا تھا اور ملزم چوری ، ناجائز اسلحہ سمیت متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ھے ، تھانہ چکری نے چچا زاد بہن بھائی کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم مسعود کو گرفتار کرلیا ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی پر فائرنگ کر کے انیس بی بی اور عمران کو قتل کر دیا اشتہاری کی فائرنگ سے نوشیلہ، رابیہ اور ثنا بی بی زخمی ہو گئی تھی، واقعے کا مقدمہ سال 2023 تھانہ چکری میں درج کیا گیا،جبکہ دوسری جانب لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے ملزم خالد کو 2 سال عمر قید ، 2 لاکھ روپے جرمانہ سزا سنا دی عدالت نے ۔پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جن میں ملزم سجاد ، بلال احمد ، شامل ہیں ملزمان سے 4 کلو کے قریب چرس برآمد ہوئی جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان سالار ، زمان , محمد عامر، حبیب، رضوان , کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 2 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن ، 35 لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں، ایس پی پٹوار ناصر نواز نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور اتش بازی کے ذریعے شہریوں کے جان نے خطرے میں ڈالنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں،منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات سملر کے خلاف بھرپور کاروائیاں بھی جاری ہیں،ایس پی صدر نبیل کھوکر نے کہا کہ قتل جیسے زمین مقدمات میں مطلوب اشتیاری مجرمان کی گرفتاری واقعین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ھے