راولپنڈی(کرائم رپوٹر) ڈھوک سیداں سے ٹینچ آخری سٹاپ تک ہارڈ شولڈرز اور فٹ پاتھ کی مرمت کا کام جاری ہے، مرمت کے دوران ملبہ اٹھانے والی گاڑیاں کام میں مصروف ہیں، ٹریفک افسران موقع پر موجود اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنا رہے ہیں،
سڑک پر کام ہونے کی وجہ سے ٹریفک سست روی کا شکار ھے ، سی ٹی او راولپنڈی کی سرکل انچارج کو بوقت ضرورت مزید نفری لگانے کی ہدایت تا کہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل نہ پڑے، شہری محتاط ہو کر ڈرائیونگ کریں اور ڈبل لائن لگانے سے گریز کریں،
ممکن ہو تو متبادل راستوں کا استعمال کریں.
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">