سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی بہترین حکمت عملی کے باعث راولپنڈی میں ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی۔

راولپنڈی (کرائم رپوٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی بہترین حکمت عملی کے باعث راولپنڈی میں ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی، حادثات سے بچاؤ کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور قوانین سے آگاہی کو ہر ممکن سطح تک پہنچانے کو یقینی بنایا گیا، گزشتہ ماہ کی نسبت ماہ نومبر میں سٹی ایریا میں 05 مہلک حادثات اور 02 حادثات دیہی ایریا میں رونما ھوۓ جبکہ اسکے برعکس اکتوبر میں راولپنڈی میں 10 مہلک حادثات رونما ھوۓ تھے جن میں 11 قیمتی جانوں کا ضیاع ھوا تھا، ماہ نومبر میں 07 مہلک حادثات میں 07 قیمتی جانیں ضائع ھوئیں جو کہ اکتوبر کی نسبت قدرے کم ھے۔ ماہ نومبر میں 20 غیر مہلک حادثات بھی ہوۓ جن میں 23 افراد زخمی ھوۓ جبکہ ماہ اکتوبر میں 22 غیر مہلک حادثات میں 27 افراد زخمی ھوۓ تھے۔

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق نومبر میں ہونے والے 07 مہلک حادثات میں سے 05 ٹریفک حادثات تیز رفتاری کے باعث 01 حادثہ ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کے باعث اور 01 حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جن کے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ ان مہلک حادثات میں سے زیادہ تر حادثات موٹر سائیکل سواروں کی تیز رفتاری و غفلت لاپرواہی کی وجہ سے رونما ھوۓ۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ ان سے بچاؤ کی تدابیر کے لئے ٹریفک ایجوکیشن ونگ اور سرکل افسران کے ذریعے آگاھی بھی فراہم کر رھی ھے، روڈ سیفٹی ھم سب کی مشترکہ ذمہ داری ھے جس کے لئے ٹریفک قوانین سے آگاھی ، ان پر عمل درآمد اور شاہراھوں پر صبروتحمل کا مظاہرہ انتہائی ضروری ھے۔