راولپنڈی (کرائم رپورٹر) پولیس نے قتل ، منشیات فروش و ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، تھانہ واہ کینٹ نے لین دین کے تنازے پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم مقبول عرف بلا کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق مقبول اس بلا نے چھری کے وار سے شہری گل وزیر کو قتل کر دیا تھا واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدیت میں تھانے میں درج کیا گیا تھا ، پولیس نے پانچ منشیات فروشوں جن میں ملزم ساجد، عارف ،اقبال اسماعیل، اشفاق منشاء، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 20 لیٹر شراب ، 3 کلو سے زائد چرس ، برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب ناجائز اثر رکھنے والے 8 ملزمان جن میں اقصب ، حمزہ محمد، عابد، وقاص، ریحان، فیضان، خالد، نعمان، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 7 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن ، 1 خنجر ، برآمد ہوا ۔
سی پی او سید خالد حمدانی نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور وائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، منشیات فروشوں اور شراب سے فلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے .