راولپنڈی پولیس نے چوری ، اشتہاری مجرمان ، منشیات فروشوں ، ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال ،قمار باز ، بائیک لفٹرز ، کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی(کرائم رپوٹر) پولیس نے چوری ، اشتہاری مجرمان ، منشیات فروشوں ، ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال ،قمار باز ، بائیک لفٹرز ، کو گرفتار کرلیا ،تھانہ دھمیال نے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کہ ملزم م ارمان اور مہتاب عالم کو گرفتار کر لیا ملزمان سے مسروقہ 3 موٹر سائیکل برآمد ہوۓ جبکہ دوسری جانب مویشی چوری کی واردات میں ملوث یاسر کو گرفتار کر لیا ملزم سے دو چوری شدہ گائیں برامد ہوئی،تھانہ گوجر خان نے 2 کمار باز حمید اور عبدالحفیظ کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 1550 روپے ، 2 موبائل فونز ، برآمد ہوۓ ، تھانہ ٹیکسلا نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پربوگس کال کرنے والے ملزم عمران کو گرفتار کر لیا ملزم نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کر کے کہا کہ سلا کی زور پر اس سے نقدی موبائل فون چھین لیا اور اس کی گاڑی میں بٹھا کر خانپور جا کر اتار دیا پولیس موقع پر پہنچی تو تحقیقات پر وقوعہ ہو نہ پایا گیا،تھانہ صادق آباد نے 2 رکنی بائک لیٹر گینگ کے ملزم روح علی اور سجاد خان کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 11 موٹر سائیکل برامد ہوئےپولیس نے 3 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا جن میں ملزم شاہد تھانہ واہ کینٹ پولیس کو چیک انر کے مقدمے میں مطلوب تھا, حامد بھی چیک ڈس آنر کے مقدمے میں تھانہ کلر سیداں کو مطلوب تھا ، جبکہ ملزم بالاج انجم تھانہ بنی کو چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھا ، 3 منشیات فروشوں جن میں ملزم صلاح الدین، ناظم علی، یاسین، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 1 کلو 780 گرام چرس برامد ہوئی.

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات فروشوں اور شراب سپلائی ایس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ایس ایس پی آپریشنز حافظ کامران اصغر (ر) نے کہا کہ گرفتار اشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقع سزا دلوائی جائے گی اشتہاری مجرمان کے خلاف لاک ڈاؤن جاری رہے گا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ شہریوں جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائی جا رہے ہیں، قمار بازی و دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی صورت کے لیے ہے غلط استعمال پر قانونی کاروائی ہو سکتی ہے،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ بائیک لفٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔