راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ھیڈکوارٹرز دفعہ اوپن ڈے کا انعقاد ، سی ٹی او راولپنڈی

راولپنڈی(کرائم رپوٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ھیڈکوارٹرز میں پہلی دفعہ اوپن ڈے کا انعقاد ، تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی خصوصی دلچسپی پر سینٹ میری سکول وکالج کے 180 سے زائد سٹوڈنٹس اور اساتذہ کو ٹریفک ھیڈ کوارٹرز ریس کورس مدعو کیا گیا۔ اس دورے کا مقصد سٹوڈنٹس کو ٹریغک پولیس کے روزمرہ کے امور اور ٹریفک پولیس کی سوسز کے بارے میں آگاہی دینا تھا تا کہ عوام الناس اور پولیس کے درمیان خلا کو دور کرنے میں مدد مل سکے، ٹریفک ھیڈکوارٹرز ریس کورس پہنچنے پر سی ٹی او راولپنڈی نے اپنے عملے کے ہمراہ ان کا استقبال کیا، بعد ازاں ان کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ھوۓ سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ھے اور ھم نے اپنے مستقبل کو محفوظ بنانا ھے ،ٹریفک قوانین پر عمل کرنا مہذب قوموں کی پہچان ھے ،نوجوان نسل نے اس ملک کی ڈور سنبھالنی ھے لہذا ان کے روشن مستقبل کے لئے دیگر قوانین کی طرح ٹریفک قوانین سے آگاہی اور عملدرآمد اشد ضروری ھے،انھوں نے سٹوڈنٹس کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک پولیس کا نمائندہ یہ پیغام اپنے گھروں،دوستوں اور حلقہ احباب تک پہنچانے کی ذمہ داری بھ سونپی،اسکے بعد سٹوڈنٹس کو ٹریفک ھیڈکوارٹرز کی مختلف برانچز کا دورہ کروایا گیا اور ان کو ٹریفک پولیس کے روزانہ کے امور کی انجام دہی سے متعلق بریفنگ دی گئی.

اس دوران طلبا و طالبات سی ٹی او راولپنڈی کے ساتھ گھل مل گۓ، خصوصی دورے پر آۓ ھوۓ طلباء و طالبات نے ایف ایم 88.6 کی لائیو نشریات میں بھی شرکت کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کے زیر استعمال اشیاء میں دلچسپی ظاہر کی اور ایجوکیشن ونگ کے روڈ ریڈی میٹ پروجیکٹ کو سراہا ، شریک طالبات نے سی ٹی او راولپنڈی کی طرف سے ویمن آن ویلز پروگرام کے لیے خریدی گئی نئی سکوٹیز میں دلچسپی کا اظہار کرتے ھوۓ ان کی ٹریننگ سے متعلق معلومات بھی لیں۔ آخر میں سینٹ میری کی پرنسپل اور اساتذہ نے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی اس کاوش کو سراہتے ھوۓ اس سے مستقبل کے معماروں کے بہت خوش آئند قرار دیا۔