راولپنڈی پولیس نے بائیک لفٹر، اقدام قتل، اشتہاری مجرم، منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا،

راولپنڈی(کرائم رپوٹر) پولیس نے بائیک لفٹر، اقدام قتل، اشتہاری مجرم، منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا،تھانہ ریس کورس نے 2 رکنی بائک لفٹر گینگ کے ملزمان عمر اور نور الحسن کو گرفتار کر دیا ملزمان سے 16 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے ،تھانہ ائیرپورٹ نے اقدام قتل میں نامزد ملزم بوٹا مسیح کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ملزم نے چھری کے وار سے خاتون کو لین دین کی تنازہ پر زخمی کر دیا تھا،تھانہ پیرودھائی نے چیک ڈس اونر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم منظور کو گرفتار کر لیا اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے پیر ودھائی پولیس کو مطلوب تھا،تھانہ بنی نے ضرر کے مقدمہ میں ملوث ملزمان حمزہ علی اور سمیر خان کو گرفتار کر لیا ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر لوہے کے راڈ سے شہری عدیل کو زخمی کر دیا واقعے کا مقدمہ گزشتہ ماہ تھانہ بنی میں مضروب کے چچا کی مدعیت میں درج ہوا ،تھانہ صادق آباد نے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کے ملزم روح علی اور سجاد خان کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 11 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے ،پولیس نے 3 منشیات فروش جن میں ملزم بابر، مراد خان، اور طارق، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 2 کلو 841 گرام چرس برآمد ہوئی ، 11 شراب سپلائرز جنید ، احمد، ہارون ،علی حسن، ذیشان ،شہباز، ارمان، دانیال، فیصل ، احتشام، سہیل ،کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 90 لیٹر شراب برامد ہوئی جبکہ دوسری جانب ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان ناصر، حمزہ، تنویر، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 3 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئے ۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ہوائی فائرنگ و ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ بائیک لفٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ھے ، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارھے ہیں ،اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کے گرفت سے نہیں بچ سکتے،موٹر سائیکل چوری میں ملوس ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی .