راولپنڈی(کرائم رپوٹر)آدم جی روڈ صدر میں جزیرہ فوڈز پلازے میں آگ لگنے کا معاملہ،سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے بروقت ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کر دیا، سی ٹی او راولپنڈی کی ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ سرکل کو ٹریفک کی روانی کو متبارل راستوں پر برقرار رکھنے اور پارکنگ میں موجود گاڑیوں کو ہٹانے کی ہدایت ، ایمبولینسز اور ہر طرح کی ایمرجنسی گاڑیوں کو کلیئر راستہ دینے کے ساتھ ساتھ پہلے سے پارک گاڑیوں کو بر وقت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، آگ کی وجہ سے کسی گاڑی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔