راولپنڈی پولیس نے متعدد مقدمات میں ملوث مجرمان کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پولیس نے شادی کے تقریب میں اتش بازی کرنے والے،بائیک لفٹر، اشتہاری مجرمان، غیر قانونی گیس سلنڈر کی ری فلنگ اور کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے، منشیات فروش و ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،
تھانہ آر اے بازار نے بائیک لفٹنگ میں ملوث ملزم تہذیب کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 3 مسروقہ موٹر سائیکل برامد ہوئے، تھانہ گوجرخان نے شادی کی تقریب میں اتش پازی کرنے والے 3 ملزمان سبحان، گلفام ، انیس ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے اتش بازی کا سامان برامد ہوا ملزمان کے فرار ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا،تھانہ بنی نے چیک ڈس اونر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد عثمان کو گرفتار کر لیا اشتہاری مجرم رواں سال سے تھانہ بنی پولیس کو مطلوب تھا ، پولیس نے غیر قانونی گیس سلنڈر کی ری فلنگ اور کھلے عام پٹرول کی فروخت کرنے والے 6 ملزمان جن میں ملزم شہنشاہ اور ثاقب، اظہر ،حمزہ محمد اسرائیل، زیب الرحمن کو گرفتار کر لیا ملزمان سے گیس سلنڈر کھلا پٹرول اور دیگر الات برامد ہوئے،5 شراب سپلائرز جن میں ملزم اسلام گل، عمران ، کامران، شیراز ،مجتبی کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 34 لیٹر شراب اور 14 شراب کی بوتلیں برامد ہوئی، جبکہ دوسری جانب تین ملزمان جن میں ملزم طفیل، عدیل ،اقبال، کو گرفتار کر لیا جن سے تین کلو سے زائد چرس برامد ہوئی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے پانچ ملزمان جن میں فراز بلال ،اقبال، احسن علی، شاہ زیب ،عدنان، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 5 پستول 30 بور بما ایمونیشن برامد ہوئے ۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائزہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ، منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں ،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ قانون نے شکن کے عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور اتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔