راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی، قتل، کار لفٹر، 12 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ، سٹریٹ کرائم، میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ،

راولپنڈی(کرائم رپوٹر) پولیس نے ڈکیتی، قتل، کار لفٹر، 12 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ، سٹریٹ کرائم، میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ،تھانہ رتہ امرال نے ڈکیتی کی ورداتوں میں ملوث تین ملزمان نجیب اللہ، ذیشان اور نعمان، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے چھینی گئی رقم ایک لاکھ 10 ہزار روپے ، موٹر سائیکل اور ورداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برامد ہوا،ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوا دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب، معمولی لڑائی جھگڑے پر شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم نعمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق نعمان نے ساتھیوں کے ہمراہ چھریوں کے وار سے شہری خالد کو قتل جبکہ اصف اور ارشد کو زخمی کر دیا تھا، واقعے کا مقدمہ رواں سال تھانے میں درج کیا گیا اشتہاری کے پانچ ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں ،تھانہ ورث خان نے کار لفٹر محمد ادریس کو گرفتار کرلیا ملزم سے کار برامد ہوئی جو ملزم نے گزشتہ ماہ ہسپتال کے باہر سے چوری کی تھی ملزم کے ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحریک جاری ہے،تھانہ صدر بیرونی نے 12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم امیر زمان کو گرفتار کرلیا واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچے یہ والد کی درخواست پر درج کیا گیا،تھانہ آر اے بازار نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کے ملزم عدنان اور زین کو گرفتار کر لیا ملزمان سے چھینی کی رقم 29 ہزار روپے اور اسلحہ برامد ہوا ۔

ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں،اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،کار چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں بھی جاری ہیں،ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی تشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں.