راولپنڈی (نیوز رپورٹر ) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کی مبینہ ملی بھگت 20 6ملین روپے پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے کے باوجود میٹرو بس سروس کا ٹریک اور دیگر سہولیات فراہم نہ کی جا سکیں راولپنڈی سے میٹرو بس سروس کے ٹریک مرمت کا پروجیکٹ اس روی کاشکا ر جڑوا ں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کا پروجیکٹ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا ار ڈی اے کی جانب سے کئی ماہ گزرنے کے باوجود کام مکمل نہ کیا جا سکا اربوں روپے مالیت سے بنائی گئی میٹرو بس سروس کے کا ٹر یک اور دیگر سہو لیات جن میں لفٹ، سمیت دیگر سروس کی ٹریک مرمت کے لیے620 ملین مختص کیے گئے تھے ۔
شہر ی محمد خالد ، عار ف، عدیل ، عرفان ، احمد ، شکیل ، آرڈی اے کے خلاف پھٹ پڑے ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ہو ش کے ناخن لے انھوں نے کہا کہ اآر ڈی اے میٹرو بس روڈ مرمت کرنے والے افسران موقع پر کام نہیں کر رہے صرف بل بنا کر افسران کو بتا دیتے ہیں انھوں نے چیرمین اآر ڈی اے کنزہ مر تضی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کہا جائے ورنہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کے خلاف د فتر کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔