پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے چوری شدہ موٹرسائیکل اور 40 لیٹر شراب برآمد اشتہاری گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ پٹرولنگ پوسٹ بحریہ ٹاؤن سے اے ایس آئی شیراز علی خان اور انکی ٹیم نے علاقہ تھانہ ائیر پورٹ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ ملزم ریاست علی سکنہ بہاولپور گرفتار مقدمہ درج۔ جبکہ پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال سے اے ایس آئی محمد آصف نے 40 لیٹر شراب برآمد کر لی ملزم ندیم گل سکنہ راولپنڈی گرفتار مقدمہ درج۔ مزید کاروائیوں میں ریجن ہاۓ سے 03 اشتہاری مجرم 1۔ محمد ریاض سکنہ لاہور 2۔ علی شاہ سکنہ حافظ آباد 3۔ نادر عثمان سکنہ کرک گرفتار کر کے پابند سلاسل کئے گۓ۔ جس پر مدعی مقدمہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیساتھ ساتھ عوام کی حفاظت اور خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔