راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی،سٹریٹ کرائم،کمار باز 12 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزمان، اشتہاری مجرمان، غیر قانونی سلنڈرز کی ری فلنگ اور کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے، منشیات فروش اور ناجائز اسلح رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا،تھانہ پیر ودھائی نے دو رکنی گینگ گرفتار گرفتار ملزمان میں ملزم یوسف اور نوشروان شامل ہیں ملزمان سے دو موٹر سائیکل چھینی کی رقم 26 ہزار روپے برامد ہوئے،تھانہ مورگاہ نے موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث دو رکنی گینگ کے ملزمان کاشف اور سلمان کو گرفتار کر لیا ملزمان سے چینی گئی رقم 9500 ، 13 موبائل فون برآمد ہوئے ، تھانہ صدر واہ نے تاش پر جوا کھیلنے والے پانچ کمار باز عدنان ، فرحان ، وسیم ، عمر ، دانیال ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے داؤ پر لگی ہوئی رقم 9500 روپے اور 4 موبائل فون ، برآمد ہوۓ ، تھانہ واہ کینٹ نے12 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم مزمل کو گرفتار کرلیا پولیس نے متاثرہ لڑکے کے چچا کی مدیت میں مقدمہ درج کر لیا، تھانہ آر اے بازار نے فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم نادر عثمان کو گرفتار کر تفصیلات کے مطابق اشتہاری مجرم رواں سال تھانہ آر اے بازار کو مطلوب تھا ،تھانہ نصیر آباد نے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے ملزم مدثر جبکہ غیر قانونی گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والے ملزم رستم کو گرفتار کر لیا ،
تھانہ دھمیال نے غیر قانونی گیس سلنڈر کی ری فلنگ کرنے والے دو ملزمان یوسف اور اصف کو گرفتار کر لیا ملزمان سے کھلا پٹرول گیس سلنڈرز اور دیگر الات برامد ہوئے، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے چار ملزمان عدنان علی رضا ، عرفات، عاصم الیاس، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 3 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن ، 1 پستول 9 ایم ایم بمعہ ایمونیشن ، برآمد ہوۓ جبکہ دوسری جانب 10منشیات فروشوں نعیم ، عامر رضوان، عامر حیات، حامد، اسرار ، غلام شبیر ، چند زیب ، عمران ، نوید کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے 8 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں،ہوائی فائرنگ کرنے والوں ورنہ جائزہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ شہریوں کو ان کی قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے، قماربازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی،انہوں نے مزید کہا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے .