راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پولیس نے بائیک لفٹر، سٹریٹ کرائم ، اشتہاری مجرمان ، منشیات فروش و ناجائز اسلحہ ، رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،تھانہ ریس کورس نے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کے ملزم ذوہیب ، عباد ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 6 مسروقہ موٹر سائیکل ، 10ہزار روپے جو 1 موٹر سائیکل فروخت کرنے سے حاصل ہوۓ ، برآمد ہوئے ،تھانہ آر اے بازار نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا ملزم سے مسروقہ رقم 13 ہزار 500 روپے ، موبائل فون ، برآمد ہوا ،تھانہ ائیر پورٹ نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم آفاق صدیق ، کو گرفتار کرلیا ملزم رواں سال سے تھانہ ائیرپورٹ کو مطلوب تھا ،پولیس نے 7 شراب سپلائرز جنید ، روحیل ، عرفان حیدر ، عمر زمان ، احمد ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 70 لیٹر سے زائد شراب برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب ناجائز اسلحہ رکھنے والے 8 ملزمان یوسف ، مبین خورشید ، افسر ، اکبر ، عامر ، یاسر ، حبیب اللہ ، ظاہر ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 8 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد ہوۓ۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،منشیات فروش و شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا .