راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی بہترین حکمت عملی اور خصوصی ٹریفک پلان نافذالعمل ھونے کی وجہ سے گذشتہ روز راجہ بازار ،گوالمنڈی ،لیاقت روڈ اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کا بہاؤ بلا تعطل جاری رہا ، تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کے خصوصی احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے چند روز قبل اندرون شہر کے تجارتی علاقے کے لئے خصوصی ٹریفک پلان نافذ العمل کیا ، ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات و ڈبل پارکنگ کے خلاف آپریشن بھی مزید تیز کیاگیا تاکہ شہر کے بڑے تجارتی مرکز میں آنے والے عوام الناس کو ٹریفک جام کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جسکی وجہ سے گزشتہ روز ٹریفک معمول سے زیادہ ہونے کے باوجود بھی ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ھوئی،جمعہ کے روز بازاروں کی چھٹی کے باعث جمعرات کو اندرون شہر کے تجارتی علاقوں میں معمول سے زیادہ ٹریفک کی آمد ھوتی ھے، اضافی نفری تعینات کرنے ، لفٹر اسکواڈز اور اینٹی انکروچمنٹ اسکوارڈ کے مسلسل آپریشن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی برقرار رہی اور عوام الناس کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی عوام الناس کو بہترین سفری سہولیات دینی کے لئے کوشاں ھے ،شہریوں سے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ھوۓ مختص شدہ جگہوں پر پارکنگ کریں اور مہذب شہری ھونے کا ثبوت دیں۔