کار چوری کی اطلاع پر راولپنڈی پولیس کی بروقت کارروائی،فوری سنیپ چیکنگ اور تعاقب کے باعث چوری شدہ دو گاڑیاں برآمد،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) کار چوری کی اطلاع پر راولپنڈی پولیس کی بروقت کارروائی،فوری سنیپ چیکنگ اور تعاقب کے باعث چوری شدہ دو گاڑیاں برآمد، ملزمان نے ایک گاڑی کچھ دیر قبل گوجرخان سے چوری کی تھی جبکہ ملزمان کے زیر استعمال دوسری گاڑی بھی واہ کینٹ سے مسروقہ نکلی، پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کار چوری کی اطلاع پر راولپنڈی پولیس کی بروقت کارروائی،فوری سنیپ چیکنگ اور تعاقب کے باعث چوری شدہ دو گاڑیاں برآمد کرلی گئیں.

ملزمان نے ایک گاڑی کچھ دیر قبل گوجرخان سے چوری کی تھی جبکہ ملزمان کے زیر استعمال دوسری گاڑی بھی واہ کینٹ سے مسروقہ نکلی، پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے،جن کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری ہے،15 کال پر موثر رسپانس کی بدولت دو مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر،ایس ڈی پی او گوجرخان اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ایس پی صدر کو فرار ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔