راولپنڈی( کرائم رپورٹر)راولپنڈی میں ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے میں اور قانون کی عملداری کی پابند بنانے میں مسلسل ناکام ہو رہی ہے ٹریفک پولیس نے ایک دن میں 2704 چالان کیے لیکن پھر بھی شہری قانون کی خلاف ورزیوں میں مسلسل مصروف عمل ہیں ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس لیز میں دعوی کیا گیا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 2704 چالان کیے ہیں جن میں 4446 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اور اس سے متعلقہ سہولیات دیں ، 70 چالان ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی پر ، 39 چالان ون وے کی خلاف ورزی پر جاری کیے گئے جبکہ 83 چالان ٹکٹس لائن اور لین کی پابندی نہ کرنے پر ، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں پر 561 چالان ، بغیر رجسٹریشن ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز کو 114 چالان ، 215 چالان دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ، 148 چالان نوعمر ڈرائیورز ، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیاں چلانے والوں کو 80 چالان ، بغیر روٹ پرمٹ گاڑیاں چلانے والوں کو 97 چالان ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 279 چالان ، غیر نمونہ فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر 646 گاڑیوں کے چالان ، غلط پارکنگ اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے پر مختلف گاڑیوں کے ڈرائیورز کو 150 چالان ، یاد رھے کہ ٹریفک پولیس صرف جرمانے کرنے میں مصروف ھے جبکہ قانون پر عمل در آمد کرانے میں مسلسل ناکام ہورہی ھے جبکہ ٹریفک پولیس قانون پر عمل در آمد کرانے میں سٹہ ٹریفک پولیس شہر میں جرمانہ پولیس کے نام سے مشہور ہورہی ھے ، ٹریفک پولیس کا کام جرمانہ کرنا نہیں بلکہ شہریوں کو قانون سکھانا ھے ۔
