راولپنڈی پولیس نے قتل ، چوری ، ڈکیتی ، کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پولیس نے قتل ، چوری ، ڈکیتی ، کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،تھانہ جاتلی نے اپنی اہلیہ کو گھریلو رنجش کی بناء پر قتل کرنے والے ملزم اصغر علی کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ملزم نے اپنی اہلیہ فرزانہ کو قتل کردیا تھا واقعہ کا مقدمہ چند یوم قبل درج کیا گیا تھا ،تھانہ رتہ امرال نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم سے چھینا گیا موٹر سائیکل ، مسروقہ رقم 12 ہزار روپے برآمد ہوۓ ، اسلحہ ، برآمد ہوا ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوا دیا ھے ،تھانہ گوجرخان نے ایک ہفتہ قبل گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کا ڈراپ سین حل ہوگیا تفصیلات کے مطابق بھتیجا طاہر محمود چور نکلا ملزم سے 3 تولہ سونا اور نقدی 10,000 ہزار روپے برآمد ہوا ،تھانہ پیرودھائی نے جائیداد کے تنازعے پر اپنی ہمشیرہ کو قتل کرنے والے ملزم ریاض عرف لاچا کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی ہمشیرہ کو قتل کردیا تھا .

ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے ۔