پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ پٹرولنگ پوسٹ بھلوٹ موڑ سے اے ایس آئی خورشید عالم اور انکی ٹیم نے علاقہ تھانہ لسان مانسہرہ کے درج مقدمہ کا قاتل اشتہاری فیصل گرفتار کر لیا۔ جبکہ اے ایس آئی محمد عاطف نے تین بوتل شراب برآمد کر لی ملزم ناصر محمو سکنہ ٹیکسلا گرفتار مقدمہ درج۔ جبکہ پٹرولنگ پوسٹ غوثیہ چوک سے اے ایس آئی عاطف حسین نے 55 گرام چرس برآمد کر لی ملزم رحمان خان سکنہ پشاور گرفتار مقدمہ درج۔

جبکہ مزید کاروائیوں میں ریجن ہاۓ سے 03 اشتہاری مجرم 1۔ محمد خلیل سکنہ راولپنڈی 2۔ سفیان احمد سکنہ حافظ آباد 3۔ ظفر اقبال گرفتار کر کے پابند سلاسل کئے گۓ۔ جس پر مدعی مقدمہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ مزید کاروائیوں کے دوران گاڑیوں میں غیر معیاری گیس سلینڈر نصب کرنے پر 07 ڈراییوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیساتھ ساتھ عوام کی حفاظت اور خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔