سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ کی ہدایت پر اضافی نفری کو سٹینڈ بائی رہنے کا حکم ، پشاور روڈ،مال روڈ ،صدر کینٹ ، مری روڈ ، راجہ بازار اور اس سے ملحقہ روڈز پر ممکنہ ٹریفک کے شدید دباؤ کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی ، ویک اینڈ ، کرسمس کی خریداری اور شادیوں کی سیزن کی وجہ سے بازاروں میں غیر معمولی رش متوقع ھے ، کنٹرول روم سے مسلسل نگرانی جاری ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے والی تجاوزات و غلط پارکنگ کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت سی ٹی او راولپنڈی کی جانب سے متعلقہ ڈی ایس پیز و سرکل انچارجز کو ٹریفک کی ہر ممکن روانی کو یقینی بنانے کی ہدایت، لفٹر اسکوارڈز کو مسلسل پٹرولنگ کرنے کی ہدایت ، رش کے اوقات میں پشاور روڈ و مال روڈ ،کینٹ ،مری روڈ ،لیاقت روڈ اور راجہ بازار و ملحقہ روڈز پر ٹریفک سست روی کا شکار ہو جاتی ھے چھٹی کے دن کے باعث اندرون شہر دیگر شاہراھوں اور شہر کے تجارتی علاقوں میں معمول سے زیادہ ٹریفک کی آمد ھوتی ھے شہریوں سے گزارش سے کہ وہ غلط پارکنگ سے اجتناب کریں، لین و لائن کی پابندی اور مناسب درمیانی فاصلہ برقرار رکھیں ، شہری صرف مختص شدہ جگہوں پر گاڑیوں کو پارک کریں سرکل انچارجز اور سیکٹر انچارجز کو رش کے اوقات میں فیلڈ میں رہ کر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بناتے ھوۓ عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت .
