راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری ، پولیس ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے ، چوری ، اشتہاری مجرمان ، منشیات فروش و ناجائز اسلحہ ، رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،تھانہ سٹی نے ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کے ملزم شاہ زیب ، عمر ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل ، رقم 27 ہزار روپے ، موبائل فون ، برآمد ہوا ملزمان کو مزید وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوا دیا گیا ھے جس کے بعد مزید اہم انکشافات اور برآمدگی متوقع ھے ،تھانہ کینٹ نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم عبد الرحمن کو گرفتار کر لیا ملزم نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے کہا کہ اس کا موبائل فون چوری ہوگیا ھے واقعہ کی اطلاع پر پولیس فورا پہنچی تو ایسا کوئی وقوعہ ہوا ہی نہیں تھا ،تھانہ صدر بیرونی نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم عاصم الیاس کو گرفتار کر لیا ملزم سے رقم 22 ہزار روپے ، اسلحہ برآمد ہوا ،تھانہ ائیرپورٹ نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نوازش کو گرفتار کرلیا جبکہ تھانہ مورگاہ نے اشتہاری مجرم سمیر ، تھانہ وارث خان نے اشتہاری مجرم محمد تقی کو گرفتار کر لیا 3 اشتہاری مجرمان متعلقہ تھانوں کو چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب تھے ،پولیس نے اٹھ شراب سپلائیرز جن میں مجرم جہاں زیب، اشان ،ذیشان ،عامر صدیق، جاوید، صادق، طارق ،حفیظ، خرم جاوید، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 90 لیٹر سے زائد شراب برامد ہوئی جبکہ دوسری جانب 8 منشیات فروش جن کی میں مجرم ناز بی بی ، شہزاد، برکت، حامد، دیدہ خان، علی رضا , ندیم، نعیم ،کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 8 کلو سے زائد چرس برامد ہوئی اور دوسری جانب ناجائز اسلحہ رکھنے والے 11 ملزمان جن میں مجرم غفران سہیل سلمان شاہ سوار سفیان ، محسن، ذاکر اللہ، منیب،کاشف ، سہیل،غلام علی ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 11 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد ہوۓ ۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی، منشیات فروشوں اور شراب سپلائیرز کے خلاف بھی بھرپور کاروائیاں جاری ہیں،اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ مجھے مار کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت قرار واقع کی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نواز نے کہا کہ 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے غلط استعمال پر قانونی کاروائی ہو سکتی ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ شہریوں کو ان کی قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں جائیں گی ۔