پٹرولنگ پولیس نے گمشدہ بچی، بچہ ، شراب برآمد ۔

راولپنڈی( کرائم رپوٹر ). پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ہدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال سے سب انسپکٹر عاصم ضمیر نے ایک گمشدہ بچی کو جبکہ پٹرولنگ پوسٹ چک اکاء سے سب انسپکٹر وسیم انتصار نے گمشدہ بچے کو ورثاء کے حوالے کیا جس پر ورثاء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا، پٹرولنگ پوسٹ بحریہ ٹاؤن سے اے ایس آئی عمران خالق نے ایک بوتل شراب برآمد کی ملزم حمزہ مسعود گرفتار مقدمہ درج۔ جبکہ مزید کاروائیوں میں ریجن ہاۓ سے 02 اشتہاری مجرم 1۔ ایاز خان سکنہ ہنگو 2۔ سمیر احمد سکنہ چکوال گرفتار کر کے پابند سلاسل کئے گۓ۔ جس پر مدعی مقدمہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا، پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیساتھ ساتھ عوام کی حفاظت اور خدمت میں بھی پیش پیش ہے، جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔