ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز /سکیورٹی محمد جواد طارق کا کلثوم انٹر نیشنل ہسپتال کا دورہ،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) . ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز /سکیورٹی محمد جواد طارق کا کلثوم انٹر نیشنل ہسپتال کا دورہ،ایس پی سکیورٹی آپریشنز حاکم خان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرز /سکیورٹی محمد جواد طارق نے کلثوم انٹر نیشنل ہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج ایم پی سکیورٹی آپریشنز حاکم خان کی عیادت کی، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز /سکیورٹی نے ایس پی سکیورٹی آپریشنز کی صحت اور علاج معالجہ کے متعلق دریافت کیا اور جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،اس موقعہ پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز /سکیورٹی نے کہا کہ تمام افسرا ن محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں،ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور کوئی بھی پولیس افسر اپنے آپ کو مشکل وقت میں کبھی اکیلا محسوس نہیں کرے گا۔