راولپنڈی . سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا صدر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ سرکل نے اینٹی انکروچمنٹ سکوارڈ کے ہمراہ ریلوے روڈ ، کامران مارکیٹ اور اس سے ملحقہ روڈز پر ٹریفک کے بہاؤ میں خلل کا باعث بننے والی تجاوزات کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے ۔ سٹی تریفک پولیس، ریلوے روڈ اور کامران مارکیٹ کے ایریاز میں رش کے اوقات میں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کا بہاؤ شدید متاثر ہوتا تھا، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ریلوے روڈ کو عوام الناس کی سہولت کے لیۓ تجاوزات سے واگزار کروایا تاکہ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنایا جاسکے۔
تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ مسافروں کے لئے تکلیف کا باعث اور شہر کے حسن کو برباد کرتی ہیں، کھلے راستے نہ صرف عوام کے لیے سہولت کا باعث ہیں بلکہ ایمرجنسی میں مریضوں کو بروقت ہسپتال منتقل کرکے ان کی زندگیاں بچانے میں کارگر ثابت ہوتے ہیں۔