گودام میں چھاپہ چوری شدہ 30 لاکھ کی ادویات برآمد

راولپنڈی . صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی سربراہی میں سوہاوہ کے قریب گودام میں چھاپہ ،چوری شدہ ادویات برآمد ملزم سے غریب مریضوں میں مفت تقسیم ہونے والی سرکاری ہسپتال کی مختلف ادویات برآمد ،زرائع ملزم پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والی مفت ادویات سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز اور عملے کی مبینہ ملی بھگت سے میڈیکل سٹورز کو سپلائی کرتا تھا،زرائع ملزم نے برآمد ہونے والی ادویات کی قیمتوں مالیت 30لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے ،زرائع ملزم سے تفتیش کرکے مریضوں کو ملنے والی مفت ادویات کی فروخت میں ملوث ڈاکٹرز سمیت دیگر عملے کے خلاف بھی بھرپور قانونی کاروائی کی جائے وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کی پولیس کو ہدایت مریضوں کی ادویات کو فروخت کرنے والے گروہ کو کیفرِ کردار پہنچایا جائے گا خواجہ عمران نذیر.