راولپنڈی پولیس نے پولیس ہیلپ 15 پر بوگس ، بائیک لفٹر ، قتل ، کو گرفتار کر لیا ،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر). پولیس نے پولیس ہیلپ 15 پر بوگس ، بائیک لفٹر ، قتل ، کو گرفتار کر لیا ، تھانہ کلر سیداں نے رشتے کے تنازعہ پر سمیرا بی بی کو قتل کرنے والے ملزم عدیل کو گرفتار کرلیا رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے سمیرا بی بی کو زخمی کردیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ جاں بحق ہو گئیں واقعہ کا مقدمہ گزشتہ 2 ماہ قبل درج کی گئی تھی اس کے بعد ملزم روپوش ہوگیا تھا ، تھانہ گنجمنڈی نے بائیک لفٹر عدنان عرف لاہوری کو گرفتار کرلیا ملزم سے 8 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوا ملزم کے ساتھیوں ں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے .

تھانہ مورگاہ نے پولیس ہیلپ 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا ملزم نے کال کر کے کہا کہ اس کا بھائی 3/4 دن سے لاپتہ ھے واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی ، تحقیقات پر پایا کہ مذکورہ کے بھائی پر پایا گیا کہ مذکورہ کے بھائی کے خلاف تھانہ آر اے بازار میں منشیات کا مقدمہ درج ہے جس کے بارے میں کالر کو پہلے سے پتہ ہے ، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ پولیس ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے غلط استعمال پر قانونی کاروائی ہو سکتی ہے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف جاری ہیں ، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان قانون کے گرفت سے نہیں بچ سکتے۔