سٹی ٹریفک پولیس کی ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر مہم جاری

راولپنڈی (ِکرائم رپورٹر) . سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی خصوصی مہم کے دوران گزشتہ روز مختلف ٹریفک قوانین خلاف ورزیوں پر کاروائیاں جاری, ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر گزشتہ روز 3555 چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ، سٹی ٹریفک پولیس نے گزشتہ روز 3395 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اور اس سے متعلقہ سہولیات دیں ، گزشتہ روز 49 چالان ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرنے پر جاری کیے گئے ، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے 40 چالان ٹکٹس ون وے کی خلاف ورزی پر جاری کیے گئے ، 128 چالان ٹکٹس لائن اور لین کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف بھی جاری کیے گئے .

ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے پر 145 گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ٹکٹس جاری کیۓ گے، انتہائی غفلت و لا پرواھی سے ڈرائیونگ کرنے پر 213 چالان جاری کئے گے، گزشتہ روز 693 چالان ٹکٹس بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو جاری کیے گئے ، بغیر رجسٹریشن ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز کو 115 چالان جاری کئے گۓ ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو گزشتہ روز 212 چالان ٹکٹس بھی جاری کیے گئے ، کم عمر ڈرائیورز کو گزشتہ روز 191 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ PSV گاڑیاں چلانے والوں کو 91 چالان ٹکٹ جاری کیے ، بغیر روٹ پرمٹ گاڑیاں چلانے والوں کو 134 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے .

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 712 چالان ٹکٹس جاری کیے گۓ ، غیر نمونہ فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر 766 گاڑیوں کے ڈرائیورز کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے ، کالے شیشے والی 132 گاڑیوں کے ڈرائیورز کو بھی ٹکٹس جاری کیے گۓ، غلط پارکنگ اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے پر مختلف گاڑیوں کے ڈرائیورز کو 160 چالان ٹکٹس جاری کئے گئے .