احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان ، بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سماعت مکمل فیصلہ محفوظ ،عدالت 23 دسمبر کو فیصلہ سنا ئے گی

راولپنڈی. احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان ، بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سماعت مکمل فیصلہ محفوظ 23 دسمبر کو فیصلہ سنائیں گے،احتساب عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئے ۔ وکلا نے حتمی دلائل مکمل کرلیے جبکہ پراسیکیوشن ٹیم نے گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔عدالت نے فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا عدالت 23 دسمبر کو فیصلہ سنائے گی،190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔ عمران خان کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم گواہان سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی بیان ریکارڈ کروایا۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں گزشتہ سال 27 فروری کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔