راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کے ہیڈکوارٹرز میں اوپن ڈے کا سلسلہ جاری ،تفصیلات کے مُطابق رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 60 سے زائد طلباءطالبات اور اساتذہ نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز ریس کورس میں اوپن ڈے کی تقریب میں شرکت کی ، ٹریفک ہیڈکوارٹرز ریس کورس پہنچنے پر سی ٹی او راولپنڈی نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اور دیگر عملے کے ہمراہ رفاہ یونیورسٹی کے طلباءطالبات اور اساتذہ کا استقبال کیا اور انہیں ٹریفک ہیڈکوارٹرز آمد پر خوش آمدید کہا بعد ازاں ٹریفک ہیڈکوارٹرز کے کانفرنس ہال پہنچنے پر ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ٹی او راولپنڈی نے رفاہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اِس طرح طلباء و طالبات کو مدعو کرنے کا مقصد عوام الناس کو ادارے کی ورکنگ و خدمات کے بارے میں آگاہی دینا ہے،.
اِن کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہماری سفیر ہے ،مستقبل میں آپ نے ہماری نمائندگی کرنی ہے تا کہ آپ کے توسط سے معاشرے کے مزید نوجوانوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر ہو سکے ، اِن کا کہنا تھا اس اوپن ڈے کے دوران شرکاء کی تجاویز و تنقید کو فورس کی اصلاح کے طور پر لیا جائے گا اِن کا مزید کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی بہترین حکمت عملی سے گزشتہ تین مہینوں کی نِسبت ٹریفک کی روانی میں بہت بہتری آئی ہے، 270 کنجیشن پوائنٹس کم ہو کر دسمبر میں صرف 90 تک محدود ہو گئے ہیں جِن کو مزید کم کرنے کے لیے پیش رفت جاری ہے، غلط پارکنگ کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالنے والی گاڑیوں کے خِلاف بلا تفریق کارروائی کی جا رہی ہے ۔ اسکے بعد طلباء و طالبات نے سٹی ٹریفک پولیس کی برانچز کا دورہ کیا بالخصوص 88.6 FM کی لائیو نشریات میں حصہ لیا، لائسنسنگ برانچ کا دورہ کیا اور مُختلف طلباء و طالبات نے موٹر سائیکل کے لائسنس بنوانے میں دلچسپی ظاہر کی اسکے بعد شرکاء نے سٹی ٹریفک پولیس کی روزمرہ استعمال کی اشیاء کا معائنہ کیا اور ایجوکیشن ونگ کے روڈ ریڈی میٹ میں بہت دلچسپی لی، طالبات نے سکوٹیز میں بھی خصوصی دلچسپی لی۔ آخر میں اساتذہ نے سٹی ٹریفک پولیس کی کاوش کو سراہا اور مستقبل میں ایسے پروگرامز جاری رکھنے کی درخواست کی ۔