راولپنڈی پولیس نے موٹر سائیکل چوری ، قمار باز ، بائیک لفٹر ، غیر قانونی سلنڈر فلنگ ، ناجائز اسلحہ ، منشیات فروشوں ، کو گرفتار کر لیا ،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پولیس نے موٹر سائیکل چوری ، قمار باز ، بائیک لفٹر ، غیر قانونی سلنڈر فلنگ ، ناجائز اسلحہ ، منشیات فروشوں ، کو گرفتار کر لیا ،تھانہ آر اے بازار نے موٹر سائیکل چوری و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کے سمندر خان عرف بادشاہ ، بدر ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل ، 18ہزار روپے برآمد ہوئے ،تھانہ ٹیکسلا نے 4 قمار بازوں ارسلان ، چنگیز ، شوکت ، عرفان ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے داؤ پر لگی ہوئی رقم 41 ہزار 200 روپے ، 4 موبائل فون ، برآمد ہوۓ ،تھانہ واہ کینٹ نے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کے ذیشان عرف شانی جعفر ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 10 مسروقہ موٹر سائیکل ، اسلحہ ، برآمد ہوا ، تھانہ بنی نے غیر قانونی سلنڈر فلنگ میں ملوث ملزمان رفاقت ، آصف ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے گیس سلنڈر اور دیگر آلات ریفلنگ ، برآمد ہوۓ ،تھانہ گوجرخان نے منشیات فروش شان کو گرفتار کر لیا ملزم سے 1 کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی ملزم سے تفتیش کرکے چین آف سپلائی پر کام کیا جارہا ھے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جاۓ گا ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان جعفر ، ذیشان ، حسین ، بشارت ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 3 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن ، 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کے گرفت سے نہیں بچ سکتے، قماربازی دیگر معشرتی برائیوں کی جڑ ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کا ناسور میں مبتلا کرنے والے ملزمان قانون اور معاشرہ کے مجرم ہیں منشیات کے انسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریکک ڈاؤن جاری ھے.