تھانہ وارث خان نے مختلف مقدمات میں ملوث 2 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )وارث خان پولیس کی کاروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سہیل کو گرفتار کرلیا، ایک اور کاروائی کے دوران وارث خان پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم دانش کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔