راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ گوجرخان نےانتہائی خطرناک ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کے دوران منشیات کی بھاری کھیپ برآمد،ملزمان کے ڈیرے سے 64 کلو سے زائد چرس، 1860 گرام ہیروئن،730 گرام افیون اور 210 گرام آئس برآمد، پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا تو ملزمان پولیس کو دیکھتے ہوئے فرار ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈز کیے جارہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر