راولپنڈی (نیوز رپورٹر) چیئر پرسن وزیر اعلی سرویلنس ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر(ر) بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری کا ٹریفک ہیڈکوارٹرز ریس کورس کا دورہ، سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ان کا استقبال کیا اور انھیں سٹی ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر بریفنگ دی، چیئر پرسن نے سی ٹی او راولپنڈی کے ہمراہ لائسنسنگ ون ونڈو آپریشن، ٹریفک ہیڈکوارٹرز میس، اور دیگر برانچز کا وزٹ کیا چیئر پرسن نے ون ونڈو لائسنسنگ اور ٹریفک میس کے وزٹ کے دوران سی ٹی او راولپنڈی کی کاوشوں کو سراہا چیئر پرسن وزیر اعلی سرویلنس ڈایریکٹوریٹ نے شہباز شریف پارک لائسنس سینٹر کا بھی خصوصی دورہ کیا ، دورے کے دوران سی ٹی او راولپنڈی کی خدمات اور اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔