پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائیاں اشتہاری مجرمان گرفتار اسلحہ منشیات برآمد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ پٹرولنگ پوسٹ بیور سے اے ایس آئی حیدر علی نے 30 بور پسٹل معہ 04 روند ، پٹرولنگ پوسٹ بحریہ ٹاؤن سے سب انسپکٹر محمد سیاب نے 9mm پسٹل معہ 05 روند ، پٹرولنگ پوسٹ چک اکاء سے سب انسپکٹر عدنان اقبال نے 30 بور پسٹل معہ 02 روند برآمد کیۓ ملزمان گرفتار مقدمات درج۔ جبکہ مزید کاروائیوں میں ریجن ہاۓ سے 03 اشتہاری مجرم 1۔ محمد مصطفی ولد بوستان سکنہ اسلام آباد 2۔ محمد منیر ولد محمد ریاض سکنہ اسلام آباد 3۔ ندیم ولد شاکر سکنہ پونچھ گرفتار کر کے پابند سلاسل کئے گۓ۔ جس پر مدعی مقدمہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ مزید گاڑیوں میں غیر معیاری گیس سلینڈر نصب کرنے پر 04 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیساتھ ساتھ عوام کی حفاظت اور خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔