راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی ، پتنگ فروش ، بائیک لفٹر ، قتل ، منشیات فروشوں ، کو گرفتار کر لیا ،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی ، پتنگ فروش ، بائیک لفٹر ، قتل ، منشیات فروشوں ، کو گرفتار کر لیا ،تھانہ مورگاہ نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان سے دو موٹر سائیکل، چینی کی رقم 17 ہزار روپے، موبائل فون برامد ہوا , گرفتار ملزمان میں سرغنہ نعمت عرف موٹو اور ایان شامل ہیں ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں،
تھانہ ٹیکسلا نے پتنگ فروش یاسر، خان ویز ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 150 پتنگیں ، 2 ڈوریں ، برآمد ہوئی،تھانہ آر اے بازار نے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کے ملزم افضل , ارشد ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 4 مسروقہ موٹر سائیکل برامد ہوا ہے،تھانہ وارث خان نےاشتہاری مجرم شمراز خان کو گرفتار کرلیا ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر شہری محمد جاوید کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا واقعہ کا مقدمہ 2022 میں تھانہ میں درج کیا گیا تھا اشتہاری مجرم کا ایک ساتھی قبل عظیم گرفتار ہو چکا ہے جبکہ دیگر گرفتاری کا تحرک جاری ہے ، تھانہ پیر ودھائی نے ڈکیتی ، موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم محمد علی ، کو گرفتار کرلیا ملزم سے مسروقہ 4 موٹر سائیکل ، برآمد ہوۓ ملزم کے ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، پولیس نے 4 منشیات فروش سمیع اللہ، شہزاد، عاطف، دانش، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے4 کلو چرس برآمد ہوئی ،جبکہ دوسری جانب 3 شراب سپلائرز شاہ ویز ، قاسم ، عامر ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 55 لیٹر شراب برآمد ہوئی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان حسنین ، حسن ، مظہر ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 2 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن ، 1 رائفل 12 بور ، برآمد ہوئی ۔

سی پی سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، تنگ بازی جان لیوا کھیل ہے ملوث مزمان قانونی گرپ سے نہیں بچ سکتے،شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، اشتہاری مجرم کورٹ ہوش وائد کے ساتھ چالان کر کے عدالت قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔