مری روڈ پر سروے آف پاکستان کے سامنے اور آئی جے پی ٹرن پر سپائک بیرئیرز کی تنصیب کا کام جاری۔

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)مری روڈ پر سروے آف پاکستان کے سامنے اور آئی جے پی ٹرن پر سپائک بیرئیرز کی تنصیب کا کام جاری مری روڈ پر ون وے کی خلاف ورزی کو روکنے کے لئے سپائیک بیرئیرز تنصیب کئے جا رھے ھیں مری روڈ پر فیض آباد کے قریب سپائیک بیرئیر کا کام شام 6 بجے تک جاری رھے گا دن کے اوقات میں جاری رہنے والے کام کے باعث مری روڈ کی ایک لائن مکمل طور پر بند ھے مری روڈ پر کام ھونے کی وجہ سے ڈبل روڈ سے جانب فیض آباد ٹریفک کا شدید دباؤ ھے اور ٹریفک سست روی کا بھی شکار ھے سٹی ٹریفک پولیس کی موثر ڈیوٹی مری روڈ پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں موجود سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایت پر مری روڈ پر اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ۔

سی ٹی او راولپنڈی کی طرف سے سرکل آفیسر نیو ٹاؤن کو ٹریفک کی ہر ممکن روانی کو یقینی بنانے کی ہدایتٹریفک اہلکار ٹریفک مینجمنٹ میں مصروف، مگر ٹریفک جانب فیض آباد سست روی کا شکار ھےشہریوں سے گزارش ھے کہ رش سے بچنے کے لئے سکستھ روڈ سے سید پور روڈ سے آئی جے پی روڈ استعمال کرتے ھوۓ اسلام آباد و فیض آباد جا سکتے ھیں۔