راولپنڈی پولیس نے متعدد مقدمات میں ملوث مجرمان کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پولیس نے زیادتی ، رابری و موٹر سائیکل چوری، قمارباز ، آتش بازی ، پتنگ فروش ، اشتہاری مجرمان، منشیات فروش و ناجائز اسلحہ ، رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،تھانہ وارث خان نے ہسپتال میں خاتون سے زیادتی کرنے والے مجرم شاہ زیب جو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ملزم ہسپتال میں سیکیورٹی گارڈ تھا متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ ہسپتال میں سیکیورٹی گارڈ نے میرے زیادتی کی ھے سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقع کا نوٹس لے کر مجرم کے خلاف تھا وارث خان میں درج کیا ، تھانہ صدر واہ نے نقب زنی ، رابری ، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کفیل ، محمد علی ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے مسروقہ رقم 40 ہزار 500 روپے ، موٹر سائیکل ، 2 موبائل فون ، ایل سی ڈی ، برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب 20 قماربازوں سہیل ، عمر ، یاسر، عامر، آصف ، نعمان ، طاہر ، ثاقب ، بلال ، احمد ، یاسر محمود ، علیان، عثمان ، اسد فیصل ، قاسم ، ریاض ، حارث ، شاہ میر ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے داؤ پر لگی ہوئی رقم 50ہزار روپے ، 19 موبائل فونز، برآمد ہوۓ ،تھانہ سٹی نے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے 2 ملزمان جانس خان ، نیک محمد ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے آتش بازی کا سامان گاڑی چیک کرنے پر برآمد ہوا ،تھانہ ٹیکسلا نے پتنگ فروش اویس کو گرفتار کر لیا ملزم سے 150 پتنگیں ، 6 ڈوریں ، برآمد ہوئی ،تھانہ پیر ودھائی نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم احسن کو گرفتار کرلیا ،
تھانہ صدرواہ نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم انعام اللہ کو گرفتار کر لیا ،تھانہ واہ کینٹ نے چادر اور چار دیواری کا تقدس کی پامالی میں مطلوب اشتہاری مجرم شہزاد کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے 4 منشیات فروش گل رحمان ، محمد احمد ، اکرام ، نور علی ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 10 لیٹر شراب ، 1 کلو 110 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان منیب الرحمن ، احمد اخلاق, عبداللہ ، کو گرفتار کر لیا 3 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد ہوۓ ۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ، منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،خواتین سے زیادتی ہراسگی یا تشدد ناقابل برداشت ھے ، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،قماربازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ھے قماربازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جہری رکھی جائیں گی، ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ اتش بازی کرنے والوں اور اتش بازی کا سامان سپلائی کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔