میٹرو بس ٹریک پر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ ٹریک پر جاری کام پر اطمینان ، صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ بلال اکبر

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے میٹرو بس ٹریک پر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے ٹریک پر جاری کام پر اطمینان کا اظہار کیا، صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے آج سوموار کے روز میٹرو بس ٹریک راولپنڈی کا دورہ کیا اور جاری بحالی کے کام کا معائنہ کیا۔ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے آگاہ کیا کے دورے کے دوران آر ڈی اے کی ڈائریکٹر جنرل کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر آر ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اویس منظور تارڑ اور انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے وزیر ٹرانسپورٹ کو بحالی کے کام کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

یہ منصوبہ میٹرو بس ٹریک کے بنیادی ڈھانچے اور حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے، شہر کی جاری ٹرانسپورٹ بہتری کے اقدامات کا ایک اہم جزو ہے۔ وزیر بلال اکبر نے آر ڈی اے کی محنت کی ستائش کرتے ہوئے کہا، آر ڈی اے کی ٹیم نے راولپنڈی کے شہریوں کے لیے میٹرو بس سروس کو بہتر بنانے کے لیے زبردست عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی محنت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عوامی نقل و حمل محفوظ، موثر اور ہر کسی کی دسترس میں رہے۔ ایڈیشنل ڈی جی آر ڈی اے اویس منظور تارڑ نے کہا بحالی کا یہ منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا جس سے مسافروں کے لیے بہتر سہولتیں فراہم ہوں گی اور شہری نقل و حمل اور عوامی ٹرانسپورٹ کی کارکردگی کے حوالے سے بڑے اہداف کے حصول میں مزید معاونت ملے گی۔