راولپنڈی(کرائم رپورٹر )اڈیالہ روڈ پر خواجہ کارپوریشن کے قریب ترقیاتی کام جاری، فلائی اوور کی تعمیر کے لیے ہیوی مشینری سائٹ پر پہنچ گئی، ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے، سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایت پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی، ٹریفک سٹاف کی ہدایات پر عمل کریں، اڈیالہ روڈ پر محتاط ڈرائیونگ کریں، 4. خواجہ کارپوریشن، اڈیالہ روڈ پر ترقیاتی کام کے باعث علاقے میں ٹریفک کا دباؤ متوقع عوام سے گزارش ہے کہ اڈیالہ روڈ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے اپنائیں، سی ٹی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ ترقیاتی کام کے دوران ٹریفک سست روی کا شکار ہو سکتی یے، عوام کے تعاون کی اپیل، خواجہ کارپوریشن اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کے لیے متبادل راستے اختیار کریں، ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے تک ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے لیے سرکل آفیسر اڈیالہ کو ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنانے کی ہدایات.
