راولپنڈی پولیس نے متعدد مقدمات میں ملوث مجرمان کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پولیس نے منشیات سپلائرز ، موٹر سائیکل چوری و سٹریٹ کرائم ، زیادتی ، شراب سپلائرز ، اشتہاری مجرمان ، کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے ، ناجائز اسلحہ ، رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تھانہ پیر ودھائی نے منشیات سپلائر ناصر محمود کو گرفتار کر لیا ملزم سے 9 کلو 920 گرام چرس برآمد ہوئی ملزم دوران تفتیش جڑواں شہروں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ، تھانہ صدر واہ نے موٹر سائیکل چوری و سٹریٹ کرائم میں ملوث 3 رکنی گینگ کے قند آغا،شہزاد ، رحیم اللہ ، کو گرفتار کرلیا مجرمان سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل ، رقم 45 ہزار روپے ، برآمد ہوۓ ،جبکہ دوسری جانب شراب سپلائر وقاص کو گرفتار کر لیا ملزم سے 60 لیٹر شراب برآمد ہوئی ملزم سے تفتیش کرکے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جاۓ گا .

تھانہ کہوٹہ نے 13 سالہ ذہنی معذور لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم عمیر کو گرفتار کرلیا واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں درج ہوا ، تھانہ وارث خان نے چیک ڈس آنرکے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمان ابرار ، خرم، کو گرفتار کرلیا ، تھا جاتلی نے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے 2 ملزمان عادل ، سدھیر ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے کھلا پٹرول ، دیگر آلات برآمد ہوۓ ،پولیس نے 3 منشیات فروش عاصم ، عمیر احمد ، محسن ، کوگرفتار کرلیا ملزمان سے 1 کلو 541 گرام چرس ، 7 لیٹر شراب ، برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان قاسم ، ظہور ، زبیر ، شبیر ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 4 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن ، برآمد ہوۓ، سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ناجائز اصلا رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی جبکہ دوسری جانب منشیات فروشوں اور شراب سپلائیر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں.

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں ، ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ اشتہاری مجرماں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا خواتین اور بچوں سے زیادتی تشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔