یوم وصال حضرت ابوبکر صدیق(رض) کے سلسلہ میں ریلی تعلیم القرآن راجہ بازار سے پریس کلب تک جاری۔

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) یوم وصال حضرت ابوبکر صدیق(رض) کے سلسلہ میں ریلی تعلیم القرآن راجہ بازار سے پریس کلب تک جاری، ریلی میں عوام کی کثیر تعداد، گاڑیاں اور موٹرسائیکل شامل، ٹریفک کا دباؤ بڑھنے سے ٹریفک سست روی کا شکار راجہ بازار اور اطراف میں ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کر دیا گیا سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہا کہ ریلی کے پیش نظر اضافی ٹریفک کی نفری تعینات کر دی گئی، ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات سی ٹی او راولپنڈی کی طرف سے سرکل آفیسر سٹی کو ٹریفک روانی یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات شہریوں سے گزارش، متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک افسران کی ہدایات پر عمل کریں۔