سٹی ٹریفک پولیس کی انکروچمنٹ اسکوارڈ کا باڑہ مارکیٹ میں ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے والی تجاوزات و غلط پارکنگ کے خلاف آپریشن

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی انکروچمنٹ اسکوارڈ کا باڑہ مارکیٹ میں ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے والی تجاوزات و غلط پارکنگ کے خلاف آپریشن تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تاجر کی ٹریفک سٹاف کے ساتھ بدتمیزی آپریشن کے دوران باڑہ مارکیٹ میں ایک تاجر نے ٹریفک سٹاف سے غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا سی ٹی او راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لیتے ھوۓ فوری طور پر معاملے پر سخت قانونی کارروائی کے احکامات دیے تاجر کے متعلقہ تھانہ سٹی میں ضابطے کی کاروائی کی جارہی ھے، آپریشن کا مقصد عوام کو ٹریفک جام اور دیگر مشکلات سے نجات دلانا ہے تجاوزات قائم کرنے، غلط پارکنگ کرنے والوں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جاۓ گا سٹی ٹریفک پولیس عوام کے لیے بہتر سفری سہولیات کو یقینی بنا رہی ہے باڑہ مارکیٹ کا واقعہ ناقابل قبول ھے عوامی مفاد کے لیے کام کرنے والے عملے کو ہراساں کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا شہریوں سے گزارش ہے کہ تجاوزات کے خاتمے میں ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔