تھانہ پیرودھائی نے سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ ، کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی ( کرائم رپورٹر)تھانہ پیرودھائی نے سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ کے آصف ، محمد ، کو گرفتار کر لیا ملزمان سے چھینی گئ رقم 17 ہزار روپے ، موبائل فون ، برآمد ہوئی ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت پیش کیا جاۓ گا شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔