راولپنڈی( کرائم رپورٹر) راولپنڈی میں سالانہ انٹر رینج فٹ بال چمپئین شپ کے مقابلوں کا انعقاد، مقابلوں میں SPU نے پہلی،لاہور ریجن نے دوسری جبکہ راولپنڈی ریجن نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مقابلوں میں پنجاب بھر سے مختلف رینجز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سالانہ انٹر رینج فٹ بال چمپئین شپ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، مقابلوں میں SPU نے پہلی، لاہور ریجن نے دوسری جبکہ راولپنڈی ریجن نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مقابلوں میں پنجاب بھر سے مختلف رینجز کی ٹیموں نے حصہ لیا.
ٹیموں میں راولپنڈی ریجن، لاہور ریجن،ساہیوال ریجن،ڈی جی خان ریجن، سرگودھا ریجن،ایس پی یو،پی سی ہیڈکوارٹرز ،موٹر وے پولیس ٹریننگ سکول شیخو پورہ اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں نے حصہ لیا،مقابلوں کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیز،شیلڈز اور میڈلز تقسیم کیے گئے، آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس افسران کو کھیلوں کے بہترین مواقع اور سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں.