کار چوک میں کار سوار کی ٹکر ٹریفک وارڈن تصور حیات شدید زخمی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) گلریز کے علاقہ کار چوک میں کار سوار محمد بن ریحان کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن تصور حیات شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن نے کالے شیشے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو گاڑی کے ڈرائیور محمد بن ریحان نے گاڑی نیلی سوزوکی کلٹس NQ-830 روکنے کی بجائے ٹریفک وارڈن کو ٹکر ماری دی اور موقع سے فرار ہو گیا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے فوری نوٹس لیتے ھوۓ ملزم کی فوری گرفتاری کے ک احکامات جاری کیۓ.

اس موقع پر سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ زخمی ٹریفک وارڈن کی عیادت کے لئے بینظیر بھٹو ہسپتال تشریف لے گئیں اور ہسپتال انتظامیہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی، سی پی او سید خالد ہمدانی کے خصوصی احکامات پر پولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ھوۓ واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا، اس موقع پر سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت اور قانون کی عملداری کے لیے فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران سے مزاحمت ناقابل برداشت ہے جس کے بعد پولیس نے ابتدائی کاروائی کرتے ہوۓ ٹریفک وارڈن تصور حیات کو ٹکر مارنے والے مجرم محمد بن ریحان کو گرفتار کر کے ملزم کو شناخت پریڈ پر جیل بھجوا دیا .