راولپنڈی(کرائم رپورٹر)چیئرمین بورڈ ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف کی سربراہی اور ممبر بورڈ ڈی ایس پی سید ذوالفقار گیلانی اور ڈی ایس پی چوہدری ذوالفقار علی کی زیرنگرانی محکمانہ امتحانات B1 کا انعقاد کیا گیا۔ 21 کنسٹیبلان نے تحریری امتحان میں حصہ لیا۔ کامیاب ہونے وال جوانوں کو انٹرویو کیلیۓ بلایا جاۓ گا۔ اس موقع پر افسران کا کہنا تھا کہ محکمانہ ترقی ہر جوان کا حق ہے جو جوان میرٹ پر امتحان میں کامیاب ہوں گے ان کو ترقی دی جاۓ گی۔
