لاہور (کرائم رپورٹر) ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا چارج سنبھالنے پر اسلام آباد کے معززین علاقہ کی طرف سے پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔اسلام آبادکے کاروباری اور سرکاری افسران نے رفعت مختار راجہ کو آئی جی موٹروے پولیس تعینات ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب موٹروے پولیس کی کمانڈ سنبھالنے کے بعد ادارے کی کارکردگی میں مزید نکھار آئے گا۔ رفعت مختار راجہ فرض شناس ایماندار اور اچھی شہرت کے مالک ہیں۔ اس سے قبل وہ وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ ان کی تقرری سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت فوری طور پر عمل میں آ گئی ہے۔